the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اگر تو رات کو نیند سے اٹھ کر بار بار واش روم کے چکر لگانا پڑتے ہیں جو کہ صبح چڑچڑے پن اور تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے تو اس کا آسان حل بس غذا میں نمک کی مقدار کم کرنا ہے۔ یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ناگاساکی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ غذا میں نمک کی مقدار میں کمی رات کے وقت بہت زیادہ واش روم کے چکر لگانے کی تکلیف میں نمایاں کمی لانے میں مدد دیتی ہے۔

 خیال رہے کہ درمیانی عمر کے افراد میں یہ شکایت بہت عام ہوتی ہے۔ تحقیق کے دوران 223 رضاکاروں کو روزمرہ کی غذا میں نمک کی مقدار میں 25 فیصد کمی لانے کو کہا گیا جبکہ 98 افراد کی خوراک میں اس کا استعمال بڑھا دیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ کم نمک استعمال کرتے ہیں ان کا رات بھر میں واش روم جانے کے دورانیے میں ڈیڑھ گنا کمی جبکہ زیادہ نمک کھانے والوں کے چکر ڈھائی سے تین گنا تک بڑھ گئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں دیکھا گیا کہ نمک کا استعمال کس طرح لوگوں کی نیند میں خلل ڈالنے کا باعث بنتا



ہے اور رات کو بار بار واش روم جانا متعدد افراد کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے خاص طور پر اگر وہ درمیانی عمر کے ہو۔ واضح رہے کہ جسم میں نمک کی مقدار بڑھتی ہے تو اس کا اخراج پیشاب کے ذریعے ہی ہوتا ہے جبکہ نمکین غذائیں پیاس بھی بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں پانی میں زیادہ پیا جاتا ہے جو اس شکایت کا باعث بنتا ہے۔ جب آپ زیادہ پیشاب کرتے ہیں تو جسم سے کیلشیئم کا اخراج بھی بڑھ جاتا ہے جو ہڈیوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔

 بہت زیادہ نمک گردوں کو زیادہ پانی جسم میں رکھنے پر مجبور کرتا ہے جو بتدریج گردے فیل ہونے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ گردوں کی جانب سے پانی کی مقدار بڑھانے کے نتیجے میں ہاتھوں، بازوﺅں اور پیروں میں سوجن یا ورم کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ جب آپ کی رگوں سے پانی زیادہ گزرتا ہے تو وقت گزرنے کے ساتھ وہ اکڑنے لگتی ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث امراض قلب اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.